کاروار3؍مارچ (ایس او نیوز) یوجناروزگار ایکسچینج کاروار کی طرف سے 8مارچ کو صبح 9.30سے دوپہر3.30بجے تک شیواجی ڈگری کالج باڈ کاروار میں روزگار میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس میلے میں این آئی ایس بنگلورو، سپورتی ہربلس ہبلی، موتھٹ فنانس گوا، آرٹیس مینو فیکچر گوا،سوڈیکسو بنگلورو، این ٹی ٹی ایف بنگلورو اور مہیندرا بنگلورو سمیت 25سے زیادہ کمپنیوں کے نمائندے موجود رہیں گے۔
اس روزگار میلے سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند مزید معلومات کے لئے شخصی طور پر ملاقات کریں یا پھر ان فون نمبروں9481403800, 9481274298 پر رابطہ قائم کریں۔